ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب کے بلدیاتی قانون سے ای وی ایم کی شق نکالنے کیلئے الیکشن کمیشن کا ایک اور خط

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ کی شق نکالنے کا جواب نہ دیا جس پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 36 کروڑ 95 لاکھ 21ہزار سے زائد رقم درکار ہے

جو کہ صوبے میں انتخابات کے انعقاد کے لیے پہلے ہی خرچ کی جاچکی ہے، اس کے علاوہ دیگر اخراجات کے 9 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد بھی جاری کئے جائیں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے خرچ کی جائے گی، یہ رقم ای وی ایم کی خریداری کے لئے 45 ارب روپے سے الگ ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لیے ای وی ایم سسٹم کے خلاف نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے 3 لاکھ ای وی ایم 45 ارب روپے کی لاگت سے خریدنے ہوں گے۔بھجوائے گئے مراسلے میں ای وی ایم کے لیے ٹیکنیکل اسٹاف اور ملک بھر میں مشینوں کے لیے گودام درکار ہوں گے، الیکٹرانک طریقہ کار میں شامل عملے اور ووٹرز کی تربیت کرنی ہوگی۔الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لیے ای وی ایم سسٹم کے خلاف نہیں لیکن درج بالا مشکلات کی وجہ سے الیکٹرک ووٹنگ نہیں کروا سکتے۔مراسلے میں کہا گیا کہ 26 اکتوبر کو لوکل باڈی بل 2021 میں الیکٹرک ووٹنگ شق میں ترمیم کا لکھا مگر تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ، صوبائی حکومت کا جواب نہ دینا بلدیاتی انتخابات سے بچنے کا بہانہ ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…