لاہور (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے اہلکاروں اور افسران پر لانگ میں شرکت پر پابندی عائد کردی، سی سی پی او لاہور سمیت تمام افسران کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ماتحت افسر اور اہلکار لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گا، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔احکامات نہ ماننے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں ملے گی، تمام اہلکار اور افسران لانگ مارچ ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے تقدس کو قائم رکھیں۔