جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے ادائیگیوں میں آج تک کبھی نہ ڈیفالٹ کیا اور نہ آئندہ کرے گا، وزیر خزانہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحٰق ڈار نے واضح کیاہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، پاکستان ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ کی ادائیگی وقت پر کریگا خدا کیلئے یہ تماشے بند کریں، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، آنے والے ایک سال میں ہم نے جتنی ادائیگیاں کرنا ہیں، اس کا بھی انتظام ہو چکا ہے، ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی بھی کوئی قلت نہیں،

افواہیں پھیلا کر ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ ملک کی معیشت کے بارے میں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ افواہیں صرف سیاسی مقاصد کے تحت پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ رویہ ہماری معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، مزید بر آں بین الاقوامی معاشی تعلقات اوررابطوں کو بھی متاثر کرتا ہے اس پس منظر میں آپ کو حقائق سے آگاہ کر نا چاہتا ہوں تاکہ تمام خدشات کا ازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی بیرونی ادائیگیوں کیلئے مکمل طورپر اہل ہے اور ہم آئندہ آنے والی تمام ادائیگیاں بشمول دسمبر 2022یورو بانڈز کو کامیابی سے ادا کرینگے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح پاکستا ن کے کریڈٹ ڈیفالٹ سو اپ کے متعلق چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی یورو بانڈز کالین دین انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے ان ادائیگیوں میں کوئی قابل ذکر رخنہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات اس امر سے بھی عیاں ہے کہ پانچ سالہ پاکستانی کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ مارکیٹ ریٹ کی پاکستانی یورو بانڈز ریٹ سے کوئی مطابقت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کے بیرونی اکاؤنٹ خسارہ پر بھی کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جو جولائی 2022میں 1.2ارب ڈالر کی انتہائی بلند سطح پر تھا جبکہ ستمبر 2022میں فقط 316ملین ڈالر پر رہ گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں میں یہ ذکر کر نابھی ضروری سمجھتا ہوں کہ

ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی بھی کوئی قلت نہیں ہے اور اس حوالے سے بھی گمراہ کن خبریں پھلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں تمام پاکستانیوں سے پر زور گزارش کرونگا کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر سوچیں اور پاکستان کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…