ابوظہبی(این این آئی)ابوظبی ٹی10 کے چھٹے ایڈیشن میں 7 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے، ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی ٹی10 لیگ میں شرکت کریں گے، ان میں سر فہرست مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد، محمد عامر، عماد وسیم، وہاب ریاض، اعظم خان، محمد عرفان شامل ہیں۔افتخار احمد اور محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے اسکواڈ میں جگہ دی ہے، لیفٹ آرم اسپن آل رانڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے جبکہ تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔دائیں ہاتھ کے دراز قد بالر محمد عرفان جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظبی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔