ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف کس حکمران نے حاصل کیے؟ صحافی نے حیران کن اعداد و شمار پیش کردیے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )1980 سے 2008 تک کس حکمران نے سرکاری توشہ خانہ سے کتنے تحائف اونے پونے خریدےگئے، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں ۔ معروف صحافی عدنان عادل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں توشہ خان سے

سب سے زیادہ تحائف شوکت عزیز نے 1126 تحائف خریدے جبکہ عمران خان نے توشہ خان سے 14تحائف خریدے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عدنان عادل نے 1980 سے 2008 تک کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سابق مرحوم صدر ضیا ء الحق نے 122، محمد خان جونیجو نے 304 ، غلام اسحاق خان نے 88، بینظیر بھٹو نے 194 جب کہ نواز شریف نے دو ادوار میں 95 تحائف سرکاری توشہ خانہ سے اونے پونے داموں خریدے۔عدنان عادل کا مزید کہنا کہنا تھا کہ سابق مرحوم صدر فاروق لغاری نے 114، رفیق تارڑ نے 83، میر ظفر اللہ جمالی نے 110 ، چوہدری شجاعت حسین نے نو تحائف خریدے۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 515 جب کہ ان کے دور میں وزیر اعظم رہنے والے شوکت عزیز نے توشہ خانہ سے 1126 تحائف خریدے۔ انکا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے دور حکومت میں توشہ خان سے 14تحائف خریدے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…