اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗآن لائن)توشہ خانہ گھڑی کے خریدار اور بزنس مین عمرفاروق نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے کہا ہے کہ گھڑی کی فروخت پر مجھ سے کیش میں رقم مانگی گئی اور میں نے قیمت کیش میں ادا کی، گھڑی میرے پاس موجود ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے ٹرانزیکشن ہو ئی ہے۔
گھڑی کی فروخت کیلئے فرح گوگی صاحبہ خود دبئی میں میرے پاس تشریف لائی تھیں۔عمرفاروق نے کہا کہ گراف کے مطابق گھڑی کی قیمت تقریباً 10سے 15ملین ڈالر کے قریب ہے میں نے یہ گھڑی دو ملین ڈالر میں خریدی ، سوشل میڈیا پر کچھ خبریں موصول ہوئیں ہیں جس میں کہا جارہا ہے کہ گھڑی ساڑھے پانچ کروڑ میں بیچی گئی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ گھڑی کی مکمل ڈیل دبئی میں ہوئی اور اس کی قیمت میں نے ساڑھے 7ملین درہم کی صورت میں ادا کی ، دبئی میں جس بینک سے 7ملین درہم کی ٹرانزیکشن کیش وصولی کی صورت میں ہوئی اس کا ثبو ت موجود ہے اگر کوئی مانگے گا تو بینک اسٹیٹ منٹس فراہم کرسکتاہوں ،دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بس اب بہت ہو گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا گیا کہ کل ایک چینل نے ہینڈلرز کے تعاون سے بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا، یہ کہانی مشہور فراڈ اور عالمی مطلوب مجرم کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے، میں جیو، خانزادہ اور جعلساز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور یو اے ای میں بھی مقدمہ کروں گا۔