پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو کیا مشورہ دیا؟

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن ( این این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹیم نے محنت بہت کی ہے، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا، ہمیں نیدر لینڈز کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے میلبورن پہنچ گئے، گرائونڈ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی

اور 1992ء کے ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم سے ہم نے حال ہی میں ہوم سیریز کھیلی ہے۔رمیز راجہ نے بتایا کہ 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گرائونڈ نہیں گیا، 30 سال بعد گرائونڈ دیکھوں گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں نے ورلڈ کپ روانگی سے قبل کہا تھا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، پی سی بی میں میرے اس بیان کو اچھا نہیں سمجھا گیا، لیکن ٹیم کو خواب دیکھنے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنقید کو مثبت لیتا ہوں، ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کے حوالے سے اتنے واٹس ایپ آئے کہ انہیں تبدیل کریں جبکہ یہ نمبر ون جوڑی ہے اس کو توڑنا نہیں چاہیے، کارکردگی اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، میں نے ایک کام کیا اس ٹیم سے پنگا نہیں لیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ 1992ء میں کپتان عمران خان نے جو اسپیچ کی تھی وہ ہی میں نے تقریر دہرائی، کھلاڑیوں کو یہ ہی کہا کہ یہ موقع پھر نہیں آنا، گرائونڈ میں اپنا سو فیصد دیں، فائنل سے قبل ہم تھوڑا خوف زدہ تھے، یہ لڑکے دلیر ہیں دبائونہیں لے رہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سمیت ہر کھلاڑی کو کہا کہ زندگی میں ایسے موقع کم ملتے ہیں، ورلڈ کپ جیتنے کا اس سے بہترین موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے تجزیہ کاروں کیلئے کہا کہ تنقید کریں لیکن ہاتھ ذرا ہولا رکھیں، ٹی وی شو دیکھتا نہیں ہوں لیکن علم ہوجاتا ہے، سب کی اپنی رائے ہے جس کی عزت کرتا ہوں، لیکن ایجنڈا بیس شو یا رائے نہیں ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…