اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے قدرتی آفات کو پاکستانی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی پاکستان سے متعلق کنٹری کلائیمنٹ ڈیویلپمنٹ رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق عالمی بینک نے قدرتی آفات کو پاکستانی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر نقصان، 3 کروڑ 30 لاکھ آبادی متاثر ہوئی، عالمی بینک نے حالیہ سیلاب کو پالیسی سازوں کیلئے ویک اپ کال قرار دیدیا۔ رپورٹ میں ترقی، غربت میں کمی کی کوششوں کیلئے قدرتی آفات انتہائی نقصان دہ قرار دیا گیا ،