اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

آفیشل لیبل اور گرے ٹک اب نہیں، ایلون مسک نے فیصلہ واپس لے لیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کا نظام سنبھالتے ہی کئی اقدامات کئے جن میں سے ایک حال ہی میں متعارف کروایا گیا آفیشل کا لیبل اور گرے ٹک تھا، جو کسی بھی مستند شخصیت کے ٹوئٹر ہینڈل کے ساتھ لکھا ہوا نظر آتا تھا۔تاہم ایلون مسک نے اس لیبل اور گرے ٹک کو

متعارف کروانے کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے 8 نومبر کو بتایا تھا کہ مخصوص اکانٹس پر گرے ٹک کے ساتھ آفیشل لیبل کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ نئی تبدیلی 9 نومبر کو چند اکانٹس میں دیکھنے میں بھی آئی مگر پھرجلد ہی انہیں واپس لے لیا گیا۔ایک امریکی یوٹیوبر مارکس برانلی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کا لیبل ختم ہوگیا ہیجس سے ٹوئٹر صارفین الجھن کا شکار ہوگئے، ان کی الجھن کو دور کرنے کے لیے ایلون مسک نے خود اعلان کیا کہ انہوں نے یہ ختم کروا دیا ہے ۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے مذید تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ براہ کرم نوٹ کریں کہ ٹوئٹر آنے والے مہینوں میں بہت سی بے وقوفانہ اقدامات کرے گاکیوں کہ ہم یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ کونسی تبدیلی کارآمد ہے اور کونسی بیکار ہے۔ٹوئٹر کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ آفیشل لیبل صرف بڑے میڈیا آٹ لیٹس اور حکومتوں سمیت منتخب تصدیق شدہ اکانٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔یہ آفیشل لیبل پہلے سے تصدیق شدہ تمام اکاٹس کو نہیں ملے گا اور نہ ہی لیبل خریداری کے لیے دستیاب ہوگا،انہوں نے مزید بتایا کہ جن اکانٹس کو یہ موصول ہوگا، ان میں سرکاری اکانٹس، تجارتی کمپنیاں، کاروباری شراکت دار، بڑے میڈیا آٹ لیٹس، پبلشرز اور کچھ عوامی شخصیات شامل ہوں گی۔ تاہم اب ایلون مسک نے یہ آفیشل لیبل لگانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…