کراچی(این این آئی)عالمی بینک کے پاکستان کے لیے کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے 2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 پاکستان کو جی ڈی پی کا 10 فیصد موسمیاتی تبدیلی پر خرچ کرنا ہوگا جبکہ زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔