اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر سید طلعت حسین نے اپنے یوٹیوب چینل پر نئے وی لاگ میں بتایا کہ عمران خان نے ناصرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں بلکہ صدر عارف علوی سمیت دیگر اشخاص کے ذریعے آرمی چیف کو پیغام رسانی بھی کررہے ہیں۔
ان پیغامات میں پی ٹی آئی چیئرمین نے ان کے سامنے 4 اہم ٘طالبات رکھے ہیں۔ان کا پہلا مطالبہ یہ تھا کہ اس حکومت کو نکال د یا جائے۔دوسرا مطالبہ تھا کہ عمران خان کو اسی ٹرم میں واپس وزیراعظم بنایا جائے۔ اس صورت میں وہ آئندہ باقی چند ماہ میں حکومت کا اقتدار سنبھالیں اور آگے عبوری حکومت بھی وہی سیٹ کر سکیں۔تیسرا مطالبے میں انہوں نے حکومت کاعبوری سیٹ اپ خود لگانے کی شرط رکھی۔چوتھےاور آخری مطالبے میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان کے ہاتھوں ہو۔طلعت حسین نے ان تمام مطالبات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مطالبات دیکھیں اور پھر سوچیں کہ جب ایک امریکی صحافی نے یہ سوال کیاکہ آپ آرمی کو پاکستانی سیاست سے نکالنا چاہتے ہیں یا انہیں اپنی سائیڈ پر رکھنا چاہتے ہیں تو ان سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اس کے جواب کی دو ہی صورتیں ہو سکتی تھیں اور وہ صاف صاف کہہ سکتے تھے کہ یا وہ نکالنا چاہتے ہیں یا نہیں چاہتے۔ لیکن وہ سوال گندم جواب چنا دیتے ہوئے کرکٹ کی دو سو سالہ تاریخ میں کھو گئے۔