منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

برطانوی فوج کے حملوں میں افغان بچوں کی ہلاکت کی اصل تعداد سامنے آگئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی افواج نے 2006 سے 2014 کے دوران افغانستان میں فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو زر تلافی دینے کا اعلان کیا جس سے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی اصل تعداد سامنے آگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی فوج نے ہمیشہ سے یہ دعوی کیاکہ افغان وار کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 16 ہے تاہم اب ایسے 881 واقعات سامنے آچکے ہیں۔خود برطانوی افواج نے اعلان کیا کہ اب تک 64 مارے گئے بچوں کے لواحقین کو زرتلافی ادا کیے جاچکے ہیں جب کہ ایسی 881 درخواستیں سامنے آئی ہیں یعنی اب بھی محض 25 فیصد لوگوں کی دادرسی کی گئی ہے۔برطانوی افواج کے 64 بچوں کے لواحقین کو زر تلافی کی ادائیگی سے خود ان کا افغان وار میں 16 بچوں کی ہلاکت کا دعوی دھرا کا دھرا رہ گیا، برطانیہ میں اب تک 64 خاندانوں کو مجموعی طور پر 7 لاکھ 90 ہزار اور 133 ڈالر ادا کرچکا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان صوبے ہلمند کے ایک خاندان نے بتایا کہ انھیں برطانوی حکومت نے 8 ہزار 260 ڈالر ادا کیے ہیں۔ ان کے پیارے 2008 میں ایک حملے میں مارے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…