لاہور (این این آئی)فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر سے قطر میں ہورہا ہے۔یہ مشرق وسطی میں ہونے والا پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جو 20 نومبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔ای اے اسپورٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ 18 دسمبر کو لیونل میسی ورلڈ کپ ٹرافی کو اٹھائیں گے۔ای اے اسپورٹس نے 2010 میں اسپین، 2014 میں جرمنی اور 2018 میں فرانس کے ورلڈ کپ جیتنے کی درست پیشگوئی کی تھی۔اس کمپنی نے ارجنٹائن کی کامیابی کی پیشگوئی فٹبال ورلڈکپ 2022 کے حوالے سے نئی گیم کے سمولیشن کے حوالے سے کی۔