بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے

جس میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریکِ انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ میں عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں، لانگ مارچ والوں کا جلسہ اسلام آباد کی آبادی سے باہر ہو۔سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاق اور صوبے یقینی بنائیں کہ پی ٹی آئی کا دھرنا یا ریلی غیر معینہ مدت تک نہ ہو، پی ٹی آئی کو احتجاج سے متعلق قوانین اور پیرا میٹرز پر عمل کا حکم دیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی ہے، 2014 میں تحریکِ انصاف نے ریڈ زون میں دھرنا دے کر یرغمال بنایا تھا۔سینیٹر کامران مرتضی کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 2014 کے دھرنے میں پی ٹی آئی نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ اور سیکریٹریٹ پر حملہ کیا تھا۔درخواست میں سینیٹر کامران مرتضی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریکِ انصاف ایک بار پھر لانگ مارچ اسلام آباد لا رہی ہے، عمران خان اس لانگ مارچ کے ذریعے اداروں سے تصادم چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…