بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں کہاں جاتی ہیں؟ گرفتار ملزم کااہم انکشاف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نشے کی لت نے مزدور کو موٹر سائیکل چور بناڈالا، ملزم کے تہلکہ خیز بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار ملزم طاہر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے،

ملزم نے بتایا کہ طارق روڈ سے چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں کہاں جاتی ہیں؟اے وی ایل سی کے مطابق ملزم کو طارق روڈ مسجد کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا جو کہ مسجد کے باہر موٹرسائیکل چوری کررہا تھا۔گرفتار ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ دوست نے آئس کے نشے پر لگادیا، لت پوری کرنے کے لیے موٹرسائیکلیں چوری کرنا شروع کیں، شروع سے ہی طارق روڈ مسجد کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری کرتا ہوں، اب تک مسجد کے باہر سے 10 سے زائد موٹرسائیکل چوری کر چکا ہوں۔ملزم طاہر نے بتایا کہ مسجد انتظامیہ میں میرا رشتہ دار عہدے دار ہے، جس کے باعث مجھ پر چوری کا شک نہیں جاتا تھا، موٹرسائیکل بلوچستان چیکو باغ میں فروخت کرتا ہوں اور اس کے عوض ملنے والی رقم سے نشہ کرتا ہوں۔ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اور لوگ بھی موٹرسائیکل کے عوض نشہ حاصل کرتے ہیں، ملزم کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے جلد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…