بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ہری پور، 15 سالہ لڑکی سے ریپ کے الزام میں دارالامان کا چوکیدار گرفتار

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور (این این آئی)ہری پور میں واقع دارالامان کے ایک چوکیدار کو پولیس نے ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ ایک سے زائد بار ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او محمد عارف خان نے بتایا کہ ذرائع نے انہیں آگاہ کیا کہ دارالامان کے ایک چوکیدار

اور ڈرائیور نے مبینہ طور پر ایک 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حقائق کی جانچ کے لیے دارالامان کا دورہ کیا اور لڑکی سے ملاقات بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں لڑکی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ساتھ ریپ کیا گیا ہے۔محمد عارف خان نے کہا کہ لڑکی نے بتایا کہ اس کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور گزشتہ ایک برس سے دارالامان میں ہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ دارالامان کے چوکیدار محمد عارف (جو جگل گاں کا رہائشی ہے)نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران اس کے ساتھ 3 بار ریپ کیا اور اسے بلیک میل کرنے کے لیے اس کی تصاویر بھی بنائیں۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 376 اور خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی 53 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طبی معائنے میں لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوئی ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ایک مرد اس علاقے کے اندر کیسے داخل ہوگیا جہاں عدالت کے حکم پر 12 خواتین اور 2 بچوں کو پناہ دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…