ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان نے جاپان کو شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا لی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبوہ (آن لائن) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپئن جاپان کو 3-5 گول سے شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا لی۔ پاکستان کے ڈریگ فلکر محمد سفیان خان نے ایونٹ میں پینلٹی کارنر پر 4 گول سکور کرکے بطور ٹاپ سکورر دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی جبکہ ملائشیا کے رحیم رضائی 5 گول کے

ساتھ پہلی پوزیشن پر بطور ٹاپ سکورر کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا۔ مذکورہ میچ میں پاکستان نے جاپان کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول, 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے 27ویں اور 31ویں منٹ میں رومان نے دو فیلڈگول 53ویں منٹ میں رانا عبدوحید نے فیلڈ گول سکور کیا جبکہ جاپان کی جانب سے 10ویں منٹ میں کینٹارو نے 31ویں اور 50ویں منٹ میں یوما نے دو گول سکور کئے۔ ایونٹ میں 11 سال بعد پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا کے مدمقابل 2011 میں کھیلا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں 9 باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ مذکورہ ایونٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، سائوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کل میزبان ٹیم ملائشیا اور کوریا کے مابین کھیلا جائیگا۔ دریں اثناء انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر طیب اکرام پاکستان ہاکی ٹیم کو میچ کے بعد مبارکباد دینے گراؤنڈ پہنچے۔ انہوں نے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین اور منیجر سعید خان کو مبارکباد پیش کی اور قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ یادگاری تصویر بنوائی۔ انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی اور فتح پر مبارکباد پیش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…