جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

   پاک نیوزی لینڈ سیمی فائنل 3سابق کپتانوں کا قومی ٹیم کو مشورہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)قومی ٹیم کے تین سابق کپتانوں نے نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل ٹیم کومشورہ دیا ہے۔سابق کپتان اظہر علی نے سیمی فائنل میں ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیم کے ساتھ ہیں۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔معین خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ پریشرمیچ ہے، اگر پچ اچھی مل رہی ہے تو ٹاس جیت کر بیٹنگ پہلے کرنی چاہیے، پاور پلے میں 60 سے 70 رنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا بہترین آغاز ہوگا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ انداز بدلنے کا مشورہ دیدیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ

محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ اسٹائل بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ بالرز انکے خلاف منصوبہ بندی نہ کرسکیں۔اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا رضوان کو بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی پیرونی کرنی چاہیے ؟۔ جس آفریدی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں آنے سے پہلے ڈومیسٹک سرکٹ میں 200-250 میچ کھیل چکے ہیں، وہ بطور بلے باز ان گیندوں کو نشانہ بناتے ہیں جس پر شارٹس کی پریکٹس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں رضوان کو رسک لینا پڑے گا، جس کیلئے انہیں پریکٹس کی ضرورت ہے۔ اگر وکٹ کیپر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پاکستان کیلئے مفید بن سکتے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم آج بروز بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…