سڈنی ( این این آئی) جنوبی افریقہ کے سابق جارحانہ بیٹر اے بی ڈیویلیئرز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے فائنل میچ میں ہونے کے امکان کے نتائج جاری دیئے ۔ گزشتہ روز اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان اور بھارت کے درمیان
فائنل ہونے سے متعلق ٹوئٹر پر صارفین سے ہاں اور نہیں کے بارے میں پوچھا تھا۔اے بی ڈیویلیئرز کے پوچھے گئے سوال پر 6لاکھ 79ہزار 573لوگوں نے ووٹ دیئے ۔ سابق جنوبی افریقی بیٹر کے سوال پر دیئے گئے ووٹوں کے نتائج کے مطابق 77.3 فیصد لوگوں نے ہاں جبکہ 22.7 نے نہیں کا انتخاب کیا۔اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے پیغام کے ساتھ لکھا کہ میرا ووٹ بھی پاک بھارت فائنل کے لیے ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے پاس بھی بہترین کھلاڑی ہیں اور دونوں ٹیمیں اچھی فارم میں ہیں، ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل بہترین ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج بروز بدھ کو پہلا سیمی فائنل سڈنی جبکہ بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل جمعرات کو ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔