راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے شمس آباد مری روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے خاتون کو گھیر لیا، بدتمیزی کی اور دھکے دیے۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن ہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں نے خاتون سے بدتمیزی کی۔پی ٹی آئی کارکنوں نے خاتون کو دھکے دئیے، مظاہرین نے میڈیا کو کوریج سے روکنے کیلئے دھکے دیے اور نعرے لگائے۔