مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں پولیس کانسٹیبل نیانسان دوستی کی مثال قائم کردی۔پولیس کانسٹیبل کی اسپتال میں زیرعلاج ملزم کی ٹانگ دبانیکی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ٹی ایچ کیوہسپتال میں زیرعلاج ملزم بخار اور ٹانگ کے دردمیں مبتلا تھا۔اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل عبدالغفورکے عمل پر ڈی پی او احمد نواز شاہ نے اسے شاباشی دی ہے اور کانسٹیبل کیلئے سرٹیفکیٹ اور نقدانعام کا اعلان کیا ہے۔