ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

برطانوی وزیراعظم موسمیاتی اجلاس سے اچانک اٹھ کرچلے گئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک شرم الشیخ میں منعقدہ موسمیاتی سربراہی اجلاس سے عجلت میں باہر نکلے جب ان کے معاون نے ان کے کان میں کچھ ایسی سرگوشی کی جس نے حاضرین اور میڈیا کے نمائندوں کو الجھن میں ڈال دیا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی ہے۔اس ویڈیو کو اب تک دو ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اگرچہ ٹویٹر پر کلپ نشر کرنے والے Disclose.tv اکائونٹ کے فالورز کی تعداد صرف ایک ملین ہے۔برطانوی وزیراعظم کے اسٹیج پر آنے کے چند منٹ بعد ان کا ایک معاون ان کے قریب آیا اور اس نے وزیراعظم رشی سوناک کے کان میں کچھ کہا تو وہ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور عقبی دروازے سے کانفرنس ہال سے باہر نکل گئے۔کچھ دیر تک برطانوی حکومت کے کسی اہلکار کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جس میں وزیراعظم کی ڈرامائی رخصتی کی وضاحت کی گئی ہو۔ تاہم سوناک بعد میں واپس آئے۔ وہ پرسکون لگ رہے تھے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔ بعد میں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ برطانیہ اب بھی موسمیاتی تبدیلی کے فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے پرعزم ہے اور 2025 تک وہ فنڈز کو 3 گنا تک دگنا کر دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…