جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پارٹی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے خوش نہیں، مصطفٰی نواز کھوکھرنےاستعفیٰ دینےکا اعلان کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر رضامند ہوں کیونکہ سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوںنے کہاکہ پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی، انہوں نے پیغام دیا کہ پارٹی قیادت میری مؤقف سے خوش نہیں ہے اور سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، میں بخوشی مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ بطور سیاسی کارکن مجھے عوامی مفاد کے معاملے پر اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی قیادت کا مشکور ہوں، جنہوں نے مجھے سندھ سے سینیٹ کی نشست دی، اختلافات اپنی جگہ، ان کے ساتھ سفر شاندار رہا، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ میں (آج) بدھ کو سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کو استعفیٰ پیش کروں گا۔خیال رہے کہ انہوں نے 5 نومبر کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اعظم سواتی کے کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے 6 نومبر کو اسی معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان مثبت عمل ہے تاہم اس کمیٹی کا حال بھی کیمرہ تحقیقاتی کمیٹی والا نہ ہو کہ دو سال گزرنے کے باوجود ایک میٹنگ تک نہ ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…