لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں لانگ مارچ، سیاسی صورتحال اور وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر پر بھی مشاورت ہوئی۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔سابق وزیراعظم عمران خان کو اتوار کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔