جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

برج خلیفہ کے نزدیک 35 منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے قریب 35 منزلہ عمارت کو خوفناک آتشزدگی کے باعث خالی کرالیا گیا۔غیرملکی خبر رساں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بلند و بالا عمارتوں کے لیے مشہور شہر دبئی میں

35 منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی چار منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد خوفناک آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگتے ہی عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا۔ آتشزدگی میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دبئی پولیس، عمارت بنانے والے ایمار ڈیولپرز اور سول ڈیفنس نے 8 بلیوارڈ واک نامی ٹاورز میں آگ لگنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا تاہم سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے نمائندے جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔حالیہ برسوں میں فلک بوس عمارتوں سے جڑی دبئی کی اونچی عمارتوں میں لگنے والی آگ نے ملک میں استعمال ہونے والی کلیڈنگ اور دیگر مواد کے کار آمد ہونے کے بارے میں سوالات اُٹھادیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…