اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ کیا میں انڈسٹری کا راز بتاؤں، جہاں اکثر لوگ فراڈ اور زیادہ تر چیزیں محض نظر کا دھوکا ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے نیا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں آپ کو انڈسٹری کا راز بتا سکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈ ہیں۔ زیادہ تر چیزیں وہم ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیا میں آپ لوگوں کو انڈسٹری کا راز بتا سکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈیے ہیں۔ زیادہ تر چیزیں وہم ہیں۔ جب بہت زیادہ ہائپ ہوتی ہے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو اسے اپنے فائدے کے لیے کم صلاحیت والے سراہتے ہیں،یہ دھواں اور آئینہ ہے۔
Can I tell you guys an industry secret? Most people in it are frauds. Most things are an illusion. When there is a lot of hype there is often (not always) less talent to back it up. It’s smoke & mirrors. It’s PR. It’s set narratives.The crowd follows where it’s strategically led.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 7, 2022