ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد شخص نور رحمان کوچی سامنے آ گیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان کی کاروباری شخصیت اور کوچی قبیلے کے سربراہ نور رحمان کوچی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے معاملے کی شفاف اورآزاد انکوائری کمیشن قائم کرنے کی

استدعا کرتے ہوئے کہاہے کہ الزام سچ ثابت ہونے پر چاہے جو مرضی سزا سنائے جبکہ الزام غلط ہونے پر الزام لگانے والے کو نشان عبرت بنایا جائے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے بیٹے طلعت رحمان کوچی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور رحمان کوچی نے کہاکہ میں گزشتہ 40 سال سے پاکستان میں رہ رہا ہوں، اسلام آباد کا رہائشی ہوں، میرے 15 بچے ہیں،میرا افغانستان میں کاروبار ہے اور اپنے کاروبار کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار اداکیا ہے، 18 مئی 2022ء کو خیبرپختونخوا حکومت نے میرے نام سے تھریٹ خط جاری کیا،خط میں لکھا تھاکہ میں عمران خان کو قتل کرنا چاہتاہوں جس پر مجھے اٹھوالیاگیا اورتفتیش کے بعد پوری تسلی ہونے پر واپس باعزت طریقے سے گھر پر چھوڑ دیا گیا،مراد سعید نے پریس کانفرنس میں میرا نام لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مراد سعید نے مجھے افغانی کہا جبکہ میرے حوالے سے ٹھریٹ خط میری فیملی کے لیے خطرہ ہے،میں ایک تاجر ہوں، اپنے قبیلے کا سربراہ ہوں،اپنے تحفظ کیلئے حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتاہوں ،میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیںمیرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں،میں نے مراد سعید کو دیکھا ہی نہیں میرے پاس مراد سعید کی کوئی وڈیوز نہیں ہے،عمران خان سے مطالبہ ہے کہ اپنے اردگرد لوگوں کی نہ سنیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مراد سعید کی جانب سے مجھ پر لگائے جانیوالے الزامات کی شفاف انکوائری کیلئے آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے اور اگر الزامات ثابت جائیں تو بے شک جو چاہے سزا دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…