ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی مظاہرے کے دوران شہری اور مظاہرین آمنے سامنے، خواتین سمیت شہریوں کا مظاہرین سے جھگڑا اور تلخ کلامی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ، این این آئی)راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پرانا ایئر پورٹ روڈ گلزار قائد کے پاس سڑک بلاک کر دی،روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ا س دور ان شہری نے مظاہرین سے التجائیں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے راستہ دو، میرے بچے اسکول میں میرا انتظار کر رہے ہیں۔

شہری نے کہا کہ اسکول سے بار بار فون آ رہے ہیں کہ بچوں کو لے جائیں۔پی ٹی آئی کے مظاہرین نے شہری کو گھیر لیا اور تلخ کلامی بھی کی۔شہری نے کہاکہ احتجاج سب کا حق ہے، انہوں نے تو لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔اس دور ان مزید شہریوں نے بھی راستہ روکنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رویئے کی مذمت کی دوسری جانب راولپنڈی میں مری روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران کارکنان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی۔اسلام آباد میں روات ٹی چوک پر پی ٹی آئی کے مظاہرے کے دوران شہری اور احتجاجی مظاہرین آمنے سامنے آ گئے، جی ٹی روڈ کو بند کرنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، خواتین سمیت شہریوں نے مظاہرین سے راستہ کھولنے کے لئے اصرار کیا اس موقع پر شہریوں کا مظاہرین سے جھگڑا اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ مار دیا۔کارکن فیاض الحسن چوہان سے ناراض ہو گیا اور سوال کیا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا؟فیاض الحسن چوہان نے کارکن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹائر پر پیٹرول چھڑکتے وقت پیٹرول کارکنوں پر گرا ہے جس سے آگ لگ سکتی تھی۔فیاض چوہان نے کہا کہ آپ کو اپنا بچہ سمجھ کر تھپڑ مارا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…