منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کو بڑا ریلیف دیدیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی نیب انکوائری ختم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

نیب رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کررہا ہے جبکہ رانا ثنا اللہ نے نیب انکوائری کے خلاف لاہو رہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل فیصل بخاری نے مقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر نیب نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے، اے این ایف نے راناثنا اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا، ہائیکورٹ سے ان کی ضمانت ہوئی۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ اے این ایف نے کہا رانا ثنا اللہ نے ساری جائیداد منشیات کے کاروبار سے بنائی ہے، نیب کے مطابق راناثنااللہ نے اثاثے کرپشن سے بنائے ہیں، نیب نے بھی جائیداد کی چھان بین کے لیے نوٹس بھیجا جسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے راناثنا اللہ کی نیب انکوائری ختم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…