اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بغیر پائلٹ فوجی ہیلی کاپٹر نے دو مشن مکمل کرلیے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایریزونا(این این آئی ) تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی عسکری ہیلی کاپٹر کو اس طرح بدلا گیا ہے کہ وہ کسی انسانی پائلٹ یا دور بیٹھے عملے کے ریموٹ کنٹرول کے بغیر پرواز کرتا رہا اور دو علامتی مشن بھی انجام دیئے۔سکورسکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مکمل طور پر خود مختار ہوکر ایک جگہ سے سامان اٹھا کر دوسرے مقام تک پہنچایا اور ہنگامی حالت میں مدد (ایمرجنسی ریسکیو) کیا جس میں ایک

مریض ( انسانے پتلے) کو فیلڈ ہسپتال میں اتارا۔ اس عمل میں ہیلی کاپٹر انسانوں سیبالکل خالی تھا اور نہ ہی باہر سے کسی انسان نے اس کی رہنمائی کی تھی۔ایریزونا میں واقع فوجی مرکز میں 12، 14 اور 18 اکتوبر2022 کو یہ تجربات کئے گئے جن کا اعلان ابھی کیا گیا ہے۔ یہ ایک طویل تجربات تھے جس میں برطانوی ، آسٹریلوی اور امریکی عسکری ماہرین نے کل 300 نئی ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا گیا جن میں لانگ رینج ہتھیار، ڈرون اور روبوٹ شامل تھے۔اسے بنانے کا مقصد خطرناک مشن کے لیے روایتی ہیلی کاپٹر کو خود کار بنانا ہے تاکہ کسی جانی نقصان کا احتمال نہ رہے۔ اس طرح ماہر پائلٹ دیگر ضروری مشن پر اپنی خدمات فراہم کرسکیں گے۔ اسے ڈارپا کے کاک پٹ آٹومیشن سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں اڑان سیپہلے کے اہم امور یعنی پاور، سیکنڈری کنٹرول اور ہوا کی رفتار بھی شامل ہے۔پہلے مرحلے میں ہیلی کاپٹر نے اصلی اور فرضی خون کے 400 یونٹ اٹھائے اور 163 کلومیٹر دور پہنچایا۔ کئی مقام پر ہیلی کاپٹر کی بلندی صرف 200 فٹ تھی تاکہ مشن میں وہ مشکل سے شناخت ہوسکے۔ دوسرے تجربے میں اس نے 1000 کلوگرام وزن اٹھایا اور گرانڈ پر موجود شخص نے اسے ریڈیو اور ٹیبلٹ سیکنٹرول کیا۔ اپنے مقام پر پہنچ کر اس نے وزن اتاردیا۔تیسرے تجربے میں اس نے انسان کی نمائیندگی کرتے ہوئے ڈمی انسانوں کو فیلڈ ہسپتال پہنچایا۔ ڈارپا کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اب عام حالات میں استعمال کے لیے موزوں اور تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…