اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ایزبائیک سروس مقبول ہونے لگی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں ایزبائیک سروس مقبول ہونے لگی،ڈیڑھ لاکھ کی رجسٹریشن مکمل،برقی سکوٹر ماحول دوست اور سستا،دس فیصد کلائنٹس خواتین ،کمپنی کا پورے ملک میں الیکٹرک سکوٹر سروس کا جال بچھانے کا فیصلہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں محنت کش عوام روزانہ ایندھن کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے، ماحولیاتی آلودگی کی بڑھتی ہوئی

سطح اور ٹریفک کی کثافت کے نتیجے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ایزبائیک لوگوں کے لیے ایندھن پر زیادہ خرچ کیے بغیر وقت پر اپنے کام کی جگہوں پر پہنچنے کے لیے ایک بہتر حل ہے۔ایزبائیک کے سی ای او اور شریک بانی محمد ہادی نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ ایزبائیک کی پاکستان میں نقل و حمل کی اشد ضرورت ہے اور بیرون ملک لاگو سکوٹر شیئرنگ بزنس ماڈل پاکستانی شہروں کے لیے موزوں ہے جس کا مقصد ملک میں دستیاب نقل و حمل کا سب سے سستا، آسان اور ماحول دوست طریقہ پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تقریبا 150,000 کلائنٹس ہیں۔ خواتین کو ان کے کام کی جگہوں اور یونیورسٹیوں میں جانے میں مدد کرنے میں ایزبائیک کا کردار ایک ایسی چیز ہے جس پر ہمیں خاص طور پر فخر ہے۔ خواتین ہمارے صارفین میں سے تقریبا 10 فیصدہیں۔ خاتون آمنہ خورشید نے کہا کہ وہ ہر روز G-10 سے بلیو ایریا میں تقریبا 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے آتی ہیں۔ میٹرو بس اسٹیشن اس کے گھر اور دفتر سے بہت دور ہے۔

اسے ایزبائیک کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔ اب وہ اپنے گھر کے قریب اپنے سیل فون پر ایک ایپ کے ذریعے ایزبائیک کرایہ پر لیتی ہے۔محمدہادی نے کہا کہ ایزبائیک اوسطا روایتی موٹرسائیکل سروسز سے 30 فیصدسستی ہے۔ہمارے شہروں میں ہوا کا معیار دنیا میں سب سے خراب ہے اور 60 اخراج ٹرانسپورٹ کے شعبے سے آتا ہے لیکن ہماری ایزبائیک جیسے الیکٹرک سکوٹر صفر براہ راست اخراج پیدا کرتے ہیں۔

اسی لیے ہمیں بحیثیت قوم ایزبائیک جیسے صاف ستھرے ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سروس اسلام آباد میں بے حد مقبول ہے۔ ہمیں اپنے سکوٹر خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور کاروباری اداروں سے بھی کافی سوالات موصول ہوئے ہیں۔آئی سی ٹی انتظامیہ، خاص طور پر پولیس، ہمارے مشن کی حمایت کرتی ہے کیونکہ کہ ہم شہر کے رہائشیوں کو ایک سستی اور آسان نقل و حمل کا طریقہ فراہم کر کے ان کی مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جلد ہی دوسرے شہروں میں اپنے سکوٹرز کی فروخت شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اورلوگ انہیں 2023 کے اوائل میں ملک بھر کی سڑکوں پر دیکھنا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے اسلام آباد کے نسٹ کیمپس اور بحریہ ٹاون میں اپنی شیئرنگ سروس کو بڑھایا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ملک بھر کی دیگر کمیونٹیز تک منتخب طور پر پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…