اسلام آباد(آئی این پی)سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری ایک بار پھر اسلام آباد طلب کرلی گئی،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری بھی واپس اسلام آباد طلب کی جا رہی ہے، اگلے دو ہفتوں میں عوام کو ممکنہ مشکلات پر معذرت خواہ ہیں،ترجمان کے مطابق امن عامہ کے پیش نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آسکتی ہیں، اسلام آباد کے تمام راستے اس وقت آمدورفت کیلئے کھلے ہیں۔