ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آتش بازی پرندوں کیلئے تکلیف کا سبب ہوسکتی ہے،تحقیق

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمبرج(این این آئی) آسٹریا میں سرمئی بطخ پر کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آتش بازی جنگلات میں رہنے والے پرندوں کے لیے دبا ئوکا سبب بن سکتی ہے۔محققین نے آسٹریا کے شمال میں موجود ایک جھیل المسی میں رہنے والی 20 جنگلی سرمئی بطخوں میں وقتی طور پر ٹرانسمِٹرز لگائے۔

اس جھیل کے قریب گائوں میں سالِ نو کے موقع پر آدھی رات کو آتش بازی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔اینگلیا رسکن یونیورسٹی کی ڈاکٹر کلوڈیا واشر کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں سالِ نو کے پہلے گھنٹے میں یعنی، رات 12 بجے سے رات 1 بجے کے درمیان، بطخوں کی دل دھڑکن میں اوسطا 96 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی دوران ان کے جسم کے درجہ حرارت میں بھی 3 فی صد تک یعنی 38 ڈگری سیلسیئس سے 39 ڈگری سیلسیئس اضافہ دیکھا گیا۔رات 1 سے 2 بجے کے دوران، جب آتش بازی ختم ہوچکی تھی، ان بطخوں کی اوسط دل کی دھڑکن معمول سے 31 فی صد بلند تھی جبکہ ان کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے 3 فی صد بلند رہا۔ٹرانسمِٹر سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق پرندوں کی دل کی دھڑکن اور جسم کا درجہ حرارت معمول پر آنے میں تقریبا پانچ گھنٹے کا وقت لگا اور معمول کے مطابق پیمائشیں یکم جنوری صبح 5 بجے ریکارڈ کی گئیں۔جرنل کنورزیشن فِزیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں لکھا گیا کہ کئی لوگ آتش بازی سے لطف اٹھاتے ہیں لیکن اس مظاہرے کی منصوبہ بندی کرتے وقت جانور، پالتو اور جنگلی، کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…