اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد آسٹریلیا میں ائیرٹکٹ کے دام تین گنا بڑھ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے اور پاکستان کا سیمی فائنل میں نیوزی سے مقابلہ ہوگا۔پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کےبعد سڈنی میں ہوٹلز کی بکنگ کے دام بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ ایڈیلیڈ سے سڈنی کی فلائٹس کے ٹکٹ کی قیمت 200 آسٹریلوی ڈالر سے بڑھ کر 600 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔