اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد پولیس کی جانب سےتحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اپنا نرمی کا پلان مؤخر کر دیاگیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر پیغام جار کیا ہے جس کے مطابق سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری واپس اسلام آباد طلب کی جا رہی ہے، اگلے 2 ہفتوں میں عوام کو ممکنہ درپیش مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔پولیس نے کہا کہ حالات کے پیشِ نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آ سکتی ہیں، تاحال اسلام آباد کے تمام راستے آمد و رفت کے لیے کھلے ہیں۔
سندھ اورایف سی کی نفری بھی واپس اسلام آبادطلب کی جارہی ہے۔
اگلے دوہفتوں میں عوام کوممکنہ درپیش مشکلات پرمعذرت خواہ ہیں۔
متوقع امن عامہ کے پیش نظرعوام کورکاوٹیں درپیش آسکتی ہیں۔
تاحال اسلام آباد کے تمام راستے آمدورفت کےلیے کھلے ہیں۔⬇️
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 6, 2022