لاہور (این این آئی) پاکستانی شائقین جنوبی افریقا کوٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر میمز کے ساتھ نیدرلینڈز کا شکریہ ادا کرتے رہے۔اتوار کو نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دی جس سے پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ صاف ہوگیا۔نیدرلینڈز کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی واپسی کا ٹکٹ کٹنے کے بعد پاکستان کو صرف بنگلا دیش کو قابو کرنا تھا۔پاکستان نے بنگلا دیش کو باآسانی ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں پہنچنے پر جہاں پاکستانی شائقین بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں وہ نیدر لینڈز کے بھی دل سے شکرگزار ہیں۔ٹوئٹر پر Miracle Miracle کے ہیش ٹیگ سے مختلف پوسٹس وائرل ہورہی ہیں۔