ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مسافر بردار طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوکوبا(آن لائن) تنزانیہ میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران جھیل میں گرنے سے کم از کم 19 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 26 مسافروں کو بچا لیا گیا۔حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن ایئر کی ڈومیسٹک پرواز کے لیے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے

بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھا جو تیز بارش اور شدید موسم کی خرابی کی وجہ سے نہ ہموار ہو کر مشہور وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔حادثے کے وقت ہوائی جہاز تقریباً 100 میٹر ہوا میں تھا، تو اسے مسائل اور خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا۔حکام نے بتایا کہ بارش ہو رہی تھی اور حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں جہاز کا ایک انجن اور دم کا حصہ دکھائی دے رہا تھا۔حکام کے مطابق جھیل میں ماہی گیری کرنے والی بورڈ پر سوار مچھیروں اور دیگر ریسکیو ورکرز نے فوری امدادی کام شروع کردیا جس کے نتیجے میں 26 مسافروں کو پانی میں ڈوبے جہاز سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔حکام کا کہنا تھا کہ پرواز PW-494 دارالسلام سے بوکوبا پہنچی تھی۔مقامی حکام کے مطابق جہاز کے پائلٹس جہاز میں موجود مقامی حکام سے رابطے میں تھے۔حادثے کا شکار طیارہ 12 سال پرانا تھا جس نے اگست 2010 میں پہلی اڑان بھری تھی۔حادثے کے لگ بھگ 8 گھنٹے کے جاری آپریشن کے بعد حکام نے 19 مسافروں اور عملے کے ارکان کی موت کی تصدیق کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…