ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (این این آئی)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کامیاب کے بعد گروپ ٹو سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا۔بنگلہ دیش نے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 54 رنز بنا کر نمایاں رہے ،ان کے علاوہ عفیف حسین 24 اور سومیا سرکار نے 20 رنز بائے۔پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے 2، حارث رؤف اور افتخار احمد نے ایک ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 57 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔بنگلا دیشی بولر نسم احمد نے 11 ویں اوور میں بابر اعظم کو 25 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔اننگز کے 12 ویں اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ 61 رنز پر گری جب محمد رضوان 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب بنگلا دیشی فیلڈر لٹن داس نے محمد نواز کو 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر شکیب الحسن نے حاصل کی، انہوں نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ،گرین شرٹس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 11 گیندوں قبل پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا۔گرین شرٹس اہم میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی جبکہ بھارت اس سے قبل گروپ سے سیمی فائنل میں پہنچ چکا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے کر ورلڈکپ سے باہر کر دیا تھا۔نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے، جنوبی افریقا کی ٹیم 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر145 رنز بنا سکی اور اسے 13 رنز سے شکست ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…