جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا پاکستان کو آگے جانے کیلئے بنگلہ دیش کو شکست دینا لازم

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ،ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)جنوبی افریقہ کی نیدرلینڈز کے خلاف اپ سیٹ شکست کے ساتھ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔گروپ ٹو کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پاکستان اور بنگلادیش میچ سے ہوگا۔

پاکستان اور بنگلادیش کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی۔میچ میں شکست کے بعد جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے ،ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے میچ میں 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقا مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 145 رنز بنا سکی۔اس سے قبل پہلی اننگز میں نیدرلینڈز کے اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اسٹیفن مائیبرگ 37 رنز، ٹام کوپر 35 اور میکس او ڈاؤڈ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔3 کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے کے بعد آخر میں کولن ایکرمین ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 26 گیندوں پر 41 رنز کی عمدہ اننگ کھیلتے ہوئے ناقابلِ شکست رہے۔اسی طرح نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور پروٹیز ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2، ایڈن مرکرم اور اینریچ نورجے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…