اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے ،وہ کس طرح چیلنج دیتی ہے ہمیں اسکا علم ہے،سری رام شری دھرم کی میڈیا سے گفتگو

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی ( این این آئی) بنگلادیش ٹیم کے کوچ سری رام شری دھرم نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں ، پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جعلی فیلڈنگ کی ویرات کوہلی

کی شکایت کی تھی،فیک فیلڈنگ کی چوتھے امپائر سے بات کی تھی، وہ فیلڈ امپائر کی کال تھی جو اس نے نہیں دی، اب اس کی کوئی شکایت نہیں۔بنگلادیش کے کوچ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا بہترین موقع ملا تھا، 5 رن سے ہارنا مایوس کن ہے۔بدقسمتی سے 5 رن سے شکست ہوئی، اس کا قصور وار کسی کو قرار نہیں دیا جاسکتا، ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ورلڈ کپ کے آخری میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے اور وہ کس طرح چیلنج دیتی ہے ہمیں اس کا علم ہے۔پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کریں گے۔بنگلادیشی کوچ نے کہا کہ ٹیم نے 2 میچ جیتے ہیں، جو ورلڈ کپ میں پہلے کبھی نہیں جیتے۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں کیونکہ دوسری ٹیموں کے نتیجے کا بہت عمل دخل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ آج (اتوار )کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، یہ میچ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں رہنے یا واپسی کا فیصلہ کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…