لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے روڈ پر ہونے والا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چیئرمین عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ رائے ونڈ اجتماع کی کل دعا کے پیش نظر جہاں بھی احتجاج کی وجہ سے سڑک بلاک ہیں انہیں کھول دیا جائے تاکہ دعا کے لئے سفر کرنے والوں کو پریشانی نہ ہو، لانگ مارچ اور احتجاج کے اگلے مرحلے کے بارے میں اعلان کل کیا جائے گا۔