لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی والدہ اور بچوں نے عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان نے معظم گوندل کی والدہ کو بھاری رقم دی اور ان سے کہا کہ ان بچوں کی کفالت اورتمام ذمہ داری اب میری ہے آپ کو کسی قسم کی کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس کے علاوہ مزید امداد دینے کا وعدہ بھی کیا۔ عمران خان نے ایک کروڑ روپے امداد دی اور پنجاب حکومت پچاس لاکھ امداد دے گی۔