لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد سرگرمیوں پر وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔