منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کون کھیلے گا؟ رکی پونٹنگ نے حیرت انگیز پیشگوئی کردی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

سڈنی (ا ین این آئی) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

آئی سی سی کے لئے جاری کردہ اپنے کالم میں رکی پونٹنگ نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے دو فائنلسٹ کے نام بتائے ۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ یہ بات حتمی تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ورلڈ کپ کا فائنل کون کھیلنے جا رہا ہے، امید ہے کہ آسٹریلیا گروپ میں بہتر پوزیشن کر لے اور فائنل تک رسائی ممکن ہوجائے ۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ مجھے جنوبی افریقہ کی پوزیشن بہت بہتر لگ رہی ہے کیونکہ ورلڈ کپ میں سب سے اچھی کارکردگی اسی کی رہی، یہ ٹیم خطرناک لگ رہی ہے ۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ میں شروع سے جو بات کہتا آرہا ہوں، اب بھی اس پر قائم رہوں گا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا ۔آسٹریلیا کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جب میں کپتان تھا اور ہمارا سامنا کسی بھی بڑی ٹیم سے ہوتا تھا تو میں لڑکوں سے کہتا اس لمحے سے محظوظ ہو، اسے کسی اور کھیل کی طرح نہ لیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…