واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس نے گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔