کوہلی نے خود ویڈیو شیئر کر کے زیادہ وائرل کی ‘بڑا انکشاف سامنے آگیا

3  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور ( این این آئی) پاکستانی اداکار، یوٹیوبر اور کامیڈین ارسلان نصیر نے بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ بتا دی ۔ ارسلان نصیر نے اپنے نئے وی لاگ میں کہا کہ ویرات کوہلی اپنے روم کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ خود بنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوا کچھ یوں کہ کسی ایک بندے نے کوہلی کے روم میں گھس کر ویڈیو بنانا شروع کر دی اور یہ ویڈیو زیادہ اس وقت وائرل ہوئی جب کوہلی نے خود اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے غصے کا اظہار کیا اور عوام کو بتایا کہ میرے روم کی ویڈیو بنائی گئی ہے۔ارسلان نصیر نے ویڈیو بنانے والے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں کہ آپ کہیں بھی گھس کر کسی کی بھی پرائیویسی کو نظر انداز کرتے ہوئے ویڈیو بنانا شروع کر دیں۔ارسلان نصیر نے کہا کہ جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی ہے اس نے عوامی سطح پر شیئر بھی نہیں کی ہوگی، اس بندے نے ضرور اپنے کسی فیملی گروپ میں ویڈیو شیئر کی ہوگی اور ویڈیو پرائیویٹ میسج ہوتے ہوتے اتنا پھیلا کہ پبلک ہو گیا۔واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر معروف شخصیات کی جانب سے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔دوسری جانب ہوٹل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے ویرات کوہلی سے معذرت کی تھی۔ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر معذرت خواہ ہیں، واقعے میں ملوث ہوٹل ملازمین کو ہوٹل اکانٹ سے ہٹادیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہوٹل نے واقعے کی جانچ کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں جبکہ ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹادیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…