اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے سوشل میڈیا مواد پر پابندیوں کے لیے نئی ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر کارروائی کا اختیار ایف آئی اے کو سونپ رہی ہے اور اس میں جو ترامیم تجویز کی گئی ہیں اس کے مطابق تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505 ایف آئی اے ایکٹ میں شامل کی جارہی ہے۔اس بنیاد پر ایف آئی اے سوشل میڈیا مواد پر کسی بھی صارف کے خلاف کارروائی کرسکے گی اور صارف کو 7 سال قید کی سزا بھی دی جاسکے گی اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کیذریعے ایف آئی اے ایکٹ میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔