جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکت کیوں نہیں کی ؟اصل خبر تو اب سامنے آئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی بہت محتاط نظر آرہے ہیں ، انہوں نے خود لانگ مارچ میں شرکت بھی نہیں کی، ان کا کہنا ہے کہ خان صاحب نے مجھے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آفس میں بیٹھ کر لانگ مارچ کو مانیٹر کروں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ایسی کوئی صورتحال نہیں بنی کہ جسے ہم کہیں کہ خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ، یہاں سب کچھ معمول کے مطابق ہے ، لیکن جب عمران خان اسلام آباد پہنچیں گے تو وہاں معرکہ برپا ہو گا، عمران خان جو کچھ بھی کرنا چا ہتے ہیں وہیں کریں گے اور اپنے اصل پتے وہ اسلام آباد آکر دیکھائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے ہو سکتی ہے، مگر بنیادی بات یہ ہے کہ آپ کھلے دل کے ساتھ بیٹھیں بات چیت کریں اور اپوزیشن کو تسلیم کریں ، عمران خان ایک حقیقت ہیں اور کوئی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا وہ ملک کی ایک بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، لیکن دوسری جماعتیں بھی ایک حقیقت ہیں، ان کی ایک طاقت ہے ان کا بھی ایک ووٹ بینک ہے ، پارلیمانی جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ایک جماعت دوسری جماعتوں کا گلا گھونٹ دے ، یا ان کو کام نہ کرنے دے ، آج جو موجودہ حکومت ہے وہ اسی اسمبلی میں منتخب ہو کر آئے تھے جس اسمبلی میں عمران خان صاحب منتخب ہو کر آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…