پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل، عمران خان مرکزی ملزم نامزد

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کردیاجس کے تحت انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکانات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق

ایف آئی اے کراچی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں عمران خان کو 31 اکتوبر کو طلبی کا دوسرا نوٹس اْن کی رہائش گاہ بنی گالہ اور زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔عمران خان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پیر اکتیس اکتوبر کو ایف آئی اے کراچی کے سامنے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں۔ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیرون ملک سے آنے والی کروڑوں روپے کی رقم اسلام آباد میں قائم نجی بینک کی جناح ایونیو برانچ سے نکلوائی اور اکاؤنٹ خود استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق اگر عمران خان ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے تو اْن کو گرفتار کرنے کا امکان ہے کیونکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں کراچی سے پی ٹی آئی کے تین اہم رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ پیر کو عمران کے پیش نہ ہونے پر اگلے ہفتے ایف آئی اے کراچی کی ٹیم کاعمران کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد یا لاہور روانہ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…