اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق نومبر کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی پڑسکتی ہے۔جواد میمن نے کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتے سے قطب شمالی پر موجود سرد ہواں کا بھنور کمزور ہوجائیگا، سرد ہواں کی اس موسمی کیفیت کو پولر ورٹیکس کہا جاتا ہے، پولر ورٹکس کمزور ہونے سے عالمی سطح پر موسم سرد ہونیلگتا ہے۔جواد میمن نے بتایا کہ موسمی کیفیت کے اثرات پاکستان میں معمول سے زائد سردی کی صورت میں نظر آئیں گے۔